the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
 حیدرآباد۔ 21۔ دسمبر (اعتماد نیوز) نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک فنکشن ہال کے احاطہ میں غباروں میں ہوا بھرنے کے دوران ہائیڈروجن سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ وہاں موجود 500 بچے اس حادثہ میں محفوظ رہ گئے۔ نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر مسٹر شیخ صادق نے بتایا کہ آج عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نرکشنا گروپ کی جانب سے شالیمار فنکشن ہال میں سمی کرسچین ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 500 بچوں کو انہوں نے وہاں جمع کیا اور اس موقع پر ایک خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔ بچوں کو خوش کرنے کے لئے ان میں تحائف تقسیم کئے گئے اور غبارے فروخت کرنے والوں کو بھی طلب کیا گیا۔ اس دوران 30 سالہ سنیل اور اس کا ساتھی 2 سائیکلیں لے کر فنکشن ہال کے احاطہ میں پہنچے۔ وہ بچوں کو غباروں میں ہائیڈروجن سلنڈرس کے ذریعہ ہوا بھر کر دے رہے تھے۔ کچھ دیر بعد سنیل کا ساتھی ضرورت سے فارغ ہونے کے لئے گیا۔ سنیل تنہا غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک ہائیڈروجن سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کے چہرے‘ ہاتھ‘ پاؤں کے علاوہ سینہ اور پیٹ پر شدید زخم آئے۔ ذرائع کے مطابق فنکشن ہال میں کام کرنے والا ملیش نامی شخص بھی زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹرکے مطابق زخمی کو علاج کے لئے اپولو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ بعد ازاں اسے گاندھی ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ کنگ کوٹھی علاقہ تک آواز سنی گئی۔ فنکشن ہال اور اس کے اطراف موجود افراد خوف زدہ ہوگئے۔ دھماکہ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ اس حادثہ میں فنکشن ہال میں موجود بچے محفوظ رہ گئے۔
شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش
ll ضلع رنگاریڈی کے یاچارم میں ایک شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نانک نگر کا رہنے والا 30 سالہ نرسمہا مقامی خاتون کے مکان میں جبراً داخل ہوگیا اور عصمت ریزی کی کوشش کی۔ خاتون نے یہ بات اپنے شوہرکو بتائی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سائبر کرائم میں ملوث 3 ملزمین گرفتار
ll سائبر آباد پولیس نے سائبر کرائم میں ملوث 3 ملزمین کو



گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ بھاسکر ساکن سورارم کالونی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خود کو وینکٹ رامن مورتی ظاہر کرتے ہوئے پروفائل تیار کی تھی اور ٹورنٹو‘ کینیڈا میں ملازمتیں فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر جعلی ویزا پیپرس دکھا کر بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں سے رقم وصول کررہا تھا۔ اس نے تقریباً 12 لاکھ روپئے وصول کئے۔ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں 32 سالہ سافٹ ویر انجینئر نارائنا ریڈی ساکن کوکٹ پلی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے ایک شخص کی بیوی کے نام سے جعلی ای میل آئی ڈی بنایا اور اس کے ذریعہ لوگوں کو فحش ای میلس روانہ کررہا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ سائبر آباد پولیس نے 43 سالہ ایم واسو دیو راؤ ساکن کوکٹ پلی کو سابق کمپنی کا سورس کوڈ اور ڈاٹا کے سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ویزاگ میں اپنی ذاتی کمپنی قائم کی اور سابق کمپنی کے سورس کوڈ اور ڈاٹا کا سرقہ کررہا تھا۔
سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک
llمختلف سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 23 سالہ شنکر ساکن فلم نگر کل موٹر سیکل پر جارہا تھا‘ اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی موٹر سیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شنکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ہاسپٹل لے جانے پر جانبر نہ ہوسکا۔ میلار دیو پلی پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ محمد غوث متوطن ریاست کرناٹک ضلع بیدر پیشہ سے لاری ڈرائیور تھے کل وہ لوڈ لے کر شہر پہنچے اور لاری کے اوپر ٹاٹ پٹری باندھنے کے دوران اتفاقی طور پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ سعید آباد پولیس کے بموجب 59 سالہ بالریڈی ساکن چمپا پیٹ 6 دسمبر کو سنتوش نگر آئی ایس سدن کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے کل جانبر نہ ہوسکے۔
ٹرین کی زد میں آکر 3افراد ہلاک
ll علیٰحدہ ٹرین حادثات میں 3 نامعلوم افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس کے مطابق فلک نما۔ لنگم پلی کے درمیان 50 سالہ شخص‘ بدویل اور عمدہ نگر کے درمیان 40 سالہ شخص‘ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر 40 سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کل پٹریاں عبور کرنے کے دوران پیش آئے۔ تینوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کی غرض سے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.